سنیارٹی بدلنے سے پہلے صفائی کا موقع دینا لازم :سپریم کورٹ

 سنیارٹی بدلنے سے پہلے صفائی کا موقع دینا لازم :سپریم کورٹ

سندھ پولیس کے سب انسپکٹرز کی سنیارٹی تبدیلی کاسابقہ حکم واپس ،سول درخواستیں بحال سندھ سروس ٹربیونل کا فیصلہ درخواست گزاروں کے پہلے گروپ کی حد تک کالعدم قرار

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)سنیارٹی تبدیل کر نے سے پہلے متاثرہ ملازمین کو سننے کا موقع دینا لازم ہے ،سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ کسی سرکاری ملازم کی سنیارٹی میں تبدیلی سے  پہلے اسے مؤقف پیش کرنے کا منصفانہ موقع دینا ضروری ہے ، خواہ پہلے مقرر کی گئی سنیارٹی متعلقہ سروس قواعد کے خلاف ہی کیوں نہ ہو۔ عدالت نے سندھ پولیس کے سب انسپکٹرز کی سنیارٹی بغیر سماعت تبدیل کرنے سے متعلق سابقہ حکم واپس لیتے ہوئے محکمہ کو متاثرہ افسران کا مؤقف سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی ۔جسٹس محمد علی مظہر نے تفصیلی تحریری فیصلہ میں قرار دیا کہ سندھ پولیس کے سب انسپکٹرز کی 2015 کی سنیارٹی لسٹ میں 2020 کے دوران تبدیلی کرتے وقت متاثرہ افسران کو سماعت کا موقع نہیں دیا گیا، جو اصولِ سماعت، قانونی طریقہ کار اور منصفانہ ٹرائل کے منافی ہے ۔ سپریم کورٹ نے 4 اپریل 2024 کا اپنا سابقہ حکم واپس لیتے ہوئے متعلقہ سول درخواستیں بحال کر دیں اور انہیں اپیلوں میں تبدیل کرکے جزوی طور پر منظور کر لیا۔ عدالت نے سندھ سروس ٹربیونل کا فیصلہ بھی درخواست گزاروں کے پہلے گروپ کی حد تک کالعدم قرار دیا۔ عدالت نے اس دوران درخواست گزاروں کے پہلے گروپ کی حد تک 18 نومبر 2020 کی سنیارٹی لسٹ سے متعلق موجودہ صورت حال برقرار رکھنے کا حکم بھی دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...