خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ پہلے ہو نا چاہیے تھا : نواز شریف

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ  پہلے ہو نا چاہیے تھا : نواز شریف

اسلام آباد(دنیا نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کو ضروری قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں حالات قابو سے باہر ہورہے تھے، اس لیے ایمرجنسی کا فیصلہ پہلے ہی کرلیا جانا چاہیے تھا۔

لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ پارٹی نے گزشتہ 13 سال کے دوران خیبر پختونخوا کو نقصان پہنچایا۔سمجھ سے بالاتر ہے کہ کسی ملک میں وزیراعلیٰ سرکاری وسائل استعمال کرتے ہوئے وفاقی دارالحکومت پر حملہ کیسے کرسکتا ہے ۔قائد مسلم لیگ ن نے سوال اٹھایا کہ صوبائی وسائل کو اسلام آباد اور دوسرے صوبوں کے خلاف استعمال کرنا کہاں کا طریقہ ہے ؟ خیبر پختونخوا کے عوام تحریک انصاف کی حکومت سے آزاد ہوگئے ہیں۔ مسلم لیگ (ن)پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے پرعزم ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتیں عام آدمی کی زندگی بہتر بنانے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوششیں کررہی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...