پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس، اپوزیشن لیڈر بدلنے کی تجویز
فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانے کی تجویزتھی ، حتمی فیصلہ نہیں ہوا:حیدرپنجوتھہ اچکزئی کو بدلنے کی تجویز پر بیرسٹرگوہر نے کہا یہ فیصلہ عمران کرینگے :گفتگو
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کو تبدیل کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے ۔ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نعیم حیدرپنجوتھہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، پی ٹی آئی میں کوئی دراڑ نہیں ، تمام لوگ بانی پی ٹی آئی سے جڑے ہیں، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانے کی صرف تجویز تھی، کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔نعیم حیدرپنجوتھہ نے کہا کہ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کو تبدیل کرنے کی تجویز آئی تاہم بیرسٹرگوہر نے کہا انہیں عمران خان نے لگایا ہے تو تبدیلی کا فیصلہ بھی وہ خود کریں گے ۔رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ وزیراعلیٰ پختونخوا سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق تیاری مکمل تھی، سلمان اکرم راجا سیکرٹری جنرل ہیں ، پوچھنا ان کا حق ہے ، سہیل آفریدی عمران خان کے مؤقف پر قائم رہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments