خیبرپختونخوا:گندم کے یومیہ اجرامیں1 ہزار میٹرک ٹن کااضافہ

 خیبرپختونخوا:گندم کے یومیہ اجرامیں1 ہزار میٹرک ٹن کااضافہ

پشاور (اے پی پی) محکمہ خوراک نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے اور کابینہ اوور سائٹ کمیٹی کی ہدایات کے تحت صوبے میں یومیہ گندم کا اجرا 3 ہزار سے بڑھا کر 4 ہزار میٹرک ٹن کر دیا ہے۔۔۔

، جس میں اضافی ایک ہزار میٹرک ٹن گندم اضاخیل کے گوداموں سے فعال فلور ملز کو فراہم کی جائے گی۔محکمہ خوراک کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کی 4 کروڑ 38 لاکھ 43 ہزار 200 نفوس پر مشتمل آبادی کے تناسب سے روزانہ اضافی ایک ہزار میٹرک ٹن گندم تمام اضلاع میں تقسیم کی جائے گی۔ محکمہ خوراک کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق پشاور ڈویژن میں ، پشاور کو 116 میٹرک ٹن، چارسدہ کو 45، نوشہرہ کو 43، خیبر کو 28 اور مہمند کو 14 میٹرک ٹن اضافی گندم فراہم کی جائے گی۔مردان ڈویژن میں مردان کے لیے 67 اور صوابی کے لیے 46 میٹرک ٹن یومیہ اضافی کوٹہ مقرر کیا گیا ہے ۔مالاکنڈ ڈویژن میں سوات لوئر کو 39، سوات اپر کو 26، دیر لوئر کو 40، دیر اپر کو 27، بونیر کو 25، درگئی کو 20، شانگلہ کو 22، باجوڑ کو 32، چترال لوئر کو 8 اور چترال اپر کو 5 میٹرک ٹن اضافی گندم فراہم کی جائے گی۔ہزارہ ڈویژن میں مانسہرہ کے لیے 44، ایبٹ آباد کے لیے 35، ہری پور کے لیے 29، بٹگرام کے لیے 14، کوہستان اپر کے لیے 10، کوہستان لوئر کے لیے 8، کولئی پالس کے لیے 7 اور۔۔

تورغر کے لیے 5 میٹرک ٹن روزانہ اضافی کوٹہ مقرر کیا گیا ہے ۔کوہاٹ ڈویژن میں کوہاٹ کو 30، کرک کو 20، کرم کو 19، ہنگو کو 13 اور اورکزئی کو 9 میٹرک ٹن اضافی گندم فراہم کی جائے گی۔بنوں ڈویژن میں بنوں کے لیے 33، سرائے نورنگ کے لیے 25 اور شمالی وزیرستان کے لیے 17 میٹرک ٹن یومیہ اضافی کوٹہ مقرر کیا گیا ہے ۔ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن میں ڈیرہ اسماعیل خان کو 45، ٹانک کو 12، جنوبی وزیرستان لوئر کو 13 اور جنوبی وزیرستان اپر کو 9 میٹرک ٹن اضافی گندم فراہم کی جائے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گندم کے کوٹے کی ترسیل اور اجرا سے متعلق تمام ریکارڈ آئی سی ٹی ایپ پر فوری طور پر اپ ڈیٹ کرنا لازمی ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...