وفاق کیساتھ اب اختلافات نہیں ایک یونٹ ہونگے :فیصل کنڈی

وفاق کیساتھ اب اختلافات نہیں  ایک یونٹ ہونگے :فیصل کنڈی

پشاور (دنیا نیوز)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وفاق کے ساتھ چلیں گے ، سب صوبوں کے ساتھ ایک پیج پر ہوں گے۔۔

 ، اب ہمارے اختلافات نہیں ہوں گے ، ایک یونٹ ہوں گے ،پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے پورے صوبے کو صاف ستھرا بنانے کا تہیہ کر لیا ہے ، صفائی و ستھرائی اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز پشاور سے کیا ہے ، کسی کی سفارش نہیں چلے گی،انہوں نے کہا کہ گندم کے حوالے سے بھی انکوائری شروع کر دی ہے ، جو گندم ہمیں ملنی تھی وہ کیسے غائب کی گئی، حقائق سامنے لائیں گے ، رپورٹ جلد جاری ہوگی،مزید کہا کہ اب صرف اچھے ترقیاتی پروجیکٹس ہوں گے ، یہاں پر ترقیاتی کاموں پر چار چار محکمے بل بناتے تھے ، جو ترقیاتی منصوبہ مفید نہ ہو اس پر کام نہیں کریں گے ، پیسے کسی کو کھانے نہیں دیں گے ،گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ ٹریفک نظام کو بہتر بنائیں گے ، ٹریفک قوانین بننے جا رہے ہیں، چالان کی شکایت ختم ہو جائے گی، باقاعدہ کیمروں کی مدد سے ٹریفک کا نظام بہتر بنائیں گے ،انہوں نے کہا کہ بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر واپڈا کے ساتھ بیٹھوں گا، بجلی چوری کا زمانہ بھی گیا، اب لوگوں کو بل دینا ہوگا،بجلی اور گیس کا معاملہ جلد حل ہوگا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...