جوڈیشل کمیشن رپورٹ فوری عام کی جائے ، والد میر رضا
کمیشن کارروائی میں خاندان کے تمام خدشات درست ثابت ہوئے ہیں،میر حسین اگر رپورٹ فراہم نہیں کی گئی تو خاندان عدالت سے رجوع کرے گا،میڈیا سے گفتگو
کراچی (سٹاف رپورٹر)میر رضا علی کے اہل خانہ نے سندھ ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ فوری طور پر عام کی جائے اور اس کی سفارشات کی روشنی میں کارروائی یقینی بنائی جائے ۔ میر رضا کے والد میر حسین علی خان نے کہا کمیشن کی کارروائی میں خاندان کے تمام خدشات درست ثابت ہوئے ہیں، حکومتسے درخواست ہے کہ کابینہ اجلاس کے بعد رپورٹ فراہم کی جائے اور پولیس کی غفلت کے ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ انہوں نے کہا اگر رپورٹ فراہم نہیں کی گئی تو خاندان عدالت سے رجوع کرے گا، رپورٹ فوری طور پر عام کرکے سرکاری ویب سائٹ پر شائع کی جائے تاکہ حکومت پر عوام کا اعتماد بحال ہو۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments