قومی اسمبلی اجلاس پرسکون رہا، عوامی مسائل پر مثبت تجاویز

قومی اسمبلی اجلاس پرسکون رہا، عوامی مسائل پر مثبت تجاویز

ارکان نے حلقوں کے مسائل اجاگر کیے ، اپوزیشن کیجانب سے تنقید برائے تنقید نہیں کی گئی

 اسلام آباد (سید قیصر شاہ) قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے عوامی مسائل اجاگر کرتے ہوئے ان کے حل کے لیے تجاویز پیش کیں۔ ارکان نے اپنے اپنے حلقہ ہائے انتخاب میں درپیش مشکلات پر تفصیل سے بات کی اور ان کے ازالے کے لیے عملی اقدامات کا مطالبہ کیا۔اجلاس کا کسی احتجاج یا شور شرابے کے بغیر پرسکون انداز میں جاری رہنا خوش آئند ہے ۔ اپوزیشن کی جانب سے تنقید برائے تنقید نہیں کی گئی اور نہ ہی حکومتی ارکان نے مسائل کی ذمہ داری گزشتہ حکومت پر ڈالی بلکہ دونوں جانب سے مسائل کے حل کے لیے مثبت تجاویز پیش کی گئیں اور ان کا خیرمقدم بھی کیا گیا۔یہ روایت آئندہ بھی برقرار رکھی جائے تو پارلیمانی ماحول بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے ۔ اپوزیشن اختلاف برائے اختلاف کے بجائے تنقید برائے اصلاح کا راستہ اختیار کرے تو حکومت بھی اس کی بات سنے گی اور قابل عمل تجاویز پر عمل درآمد کی کوشش کرے گی۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ارکان ایک دوسرے کی بات سننے اور اختلاف برداشت کرنے کا حوصلہ پیدا کریں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...