عمر قید کے ملزم کی 4سال بعد سزا معطل ،رہائی کا حکم
ہائیکورٹ نے مقدمہ قتل کے ملزم اعظم کی سزا کیخلاف درخواست پر فیصلہ سنایا دوہرے قتل کیس کے ملزم مقدس کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور
لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے 4 سال بعد قتل کے مقدمے میں عمر قید کی سزا کے ملزم کی سزا معطل کرتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری اور جسٹس سردار اکبر علی ڈوگر نے ملزم اعظم کی سزا معطلی کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی، ملزم کے وکلاء نے دلائل میں مؤقف اختیار کیا کہ ٹرائل کورٹ نے 2024 کومرکزی ملزم وقاص کو سزائے موت جبکہ ملزم اعظم کو عمر قید کی سزا سنائی ، تھانہ مانگا منڈی پولیس نے 2022 میں مقدمہ درج کیا تھا، ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا ،ملزم مقدمہ میں نامزد ہے نہ ہی اس کاکوئی کردار ہے عدالت نے ملزم کی سزا معطلی کی درخواست منظور کرلی اور ملزم اعظم کو ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔دریں اثناء جسٹس شہرام سرورچودھری نے دوہرے قتل کے ایک مقدمہ میں گرفتار ملزم محمد مقدس کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔عدالت نے ملزم محمد مقدس کو ایک لاکھ روپے مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیدیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments