147 سینئر وارڈنز، لیڈی وارڈنز اور ٹریفک وارڈنز کے انتظامی بنیادوں پرتقرر و تبادلے
لاہور (کرائم رپورٹر)سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے عرصہ دراز سے تعینات ایڈمن افسروں کو تبدیل کرتے ہوئے انتظامی بنیادوں پر 147 سینئر وارڈنز، لیڈی وارڈنز اور ٹریفک وارڈنز کے تقرر و تبادلے کر د ئیے۔
تبادلے کیے جانے والے افسر وں، اہلکاروں کو فوری طور پر نئی جائے تعیناتی پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق نئے تعینات افسر اس سے قبل ڈیوٹی آفیسر یا ایڈمن آفیسر کے عہدوں پر تعینات نہیں رہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments