محسن نقوی نے مذاکرات کی سنجیدہ پیشکش کی ہے :علی محمد خان

 محسن نقوی نے مذاکرات کی سنجیدہ پیشکش کی ہے :علی محمد خان

پاکستان کی خاطر، بانی پی ٹی آئی کی خاطر کہیں بھی بیٹھنا پڑے ہمیں بیٹھنا چاہئے آگے جانے کا موقع ضائع نہیں کرنا چاہئے : ’’دنیا مہر بخاری کے ساتھ‘‘میں گفتگو

 لاہور (دنیا نیوز )رہنما تحریک انصا ف علی محمد خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل میں ہیں ، جب لیڈر قید میں ہو تو ہمیں عہدوں کی جنگ میں نہیں پڑنا چاہئے ،مجھے اب بھی امید نظر آتی ہے۔ پروگرام’’دنیا مہر بخاری کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تحریک انصاف کو وزیر اعظم کی مذاکرات کی پیشکش کو مسترد نہیں کرنا چاہیے تھا، آگے جانے کا کوئی موقع ملے تو اسے ضائع نہیں کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ بانی نے اپوزیشن لیڈرز کے بارے میں بارے فیصلہ کیا تھا ، ہم اسے تبدیل نہیں کر سکتے ، پی ٹی آئی ایک جمہوری جماعت ہے اس میں سوال اٹھتے رہتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں علی محمد خان نے کہا کہ محسن نقوی نے مذاکرات کی سنجیدہ آفر کی ہے۔

مذاکرات کی کامیابی کا فائدہ ہوگا تو پی ٹی آئی کو ہی ہوگا، حکومت یا وزیر اعظم کو اس کا کوئی نقصان نہیں، مذاکرات کامیاب ہوتے ہیں تو اس کا فائدہ بانی کو ، ان کی اہلیہ کو اور دیگر اسیران کو ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں ہر گز تقسیم نہیں ہے سب اکٹھے ہیں، حتمی فیصلے بانی کی طرف سے ہی ہو نے ہیں ، ہمارے ساتھیوں کو بھی چاہیے کہ پارٹی کے معاملات پارٹی میں ہی حل کریں ، باہر جانے یا منظر عام پر آنے سے پارٹی کو نقصان ہو تا ہے ، اندرونی اختلا فات ہر جماعت میں ہوتے ہیں، کوئی بھی سیاسی پارٹی اس سے محفوظ نہیں، پاکستان کی خاطر، بانی کی خاطر کہیں بھی بیٹھنا پڑے ہمیں بیٹھنا چاہئے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...