عظمیٰ بخاری نے معین قریشی کیخلاف ہتک عزت کا کیس جیت لیا

عظمیٰ بخاری نے معین قریشی کیخلاف ہتک عزت کا کیس جیت لیا

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری کو 30لاکھ ہرجانہ ادا کریں،ٹربیونل کا حکم حق اور سچ کی فتح ہوئی ہے ، جھوٹ بولنے والے کو اب حساب دینا ہوگا ،وکیل کی گفتگو

لاہور (کورٹ رپورٹر )وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین قریشی کے خلاف ہتک عزت کا کیس جیت لیا،لاہور کے ہتکِ عزت ٹربیونل نے عظمیٰ بخاری کے حق میں فیصلہ سنا تے ہوئے اپوزیشن لیڈر پنجاب معین ریاض قریشی کو 30لاکھ روپے ہرجانہ عظمیٰ بخاری کو ادا کرنے کا حکم دیدیا ،عظمیٰ بخاری کے وکیل علی بخاری کے مطابق اپوزیشن لیڈر اپنے الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہے ، ٹرائل کے دوران معین قریشی نے خود تسلیم کیا کہ ان کے پاس الزامات کے ثبوت موجود نہیں تھے۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر معین قریشی کے خلاف آٹھ کروڑ چالیس لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا، معین قریشی نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں الزام عائد کیا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے پنجاب اسمبلی کے دورے کے موقع پر عظمیٰ بخاری نے ایک سو سے دو سو افراد کو اسمبلی کے اندر داخل کروایا،عظمیٰ بخاری نے ان الزامات کو ہتک عزت قرار دیتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کی،لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کے وکیل علی بخاری نے کہا کہ الحمدللہ عدالت نے ہمارے حق میں فیصلہ دیا ہے ،حق اور سچ کی فتح ہوئی، جھوٹ بولنے والے کو اب حساب دینا ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...