میر رضا کیس : قصور وارکوا سزا ملے گی

میر رضا کیس : قصور وارکوا سزا ملے گی

کراچی (سٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ میر رضا قتل کیس میں جس کی کوتاہی ثابت ہوگی اسے سزا ملے گی، کسی ایک فرد کی غلطی کو پورے محکمے کی غلطی قرار دینا زیادتی ہوگی۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ کابینہ کے فیصلے کے تحت جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا گیا تھا، جس کی رپورٹ گزشتہ روز کابینہ کے اجلاس میں پیش کی گئی، وزیراعلیٰ نے رپورٹ کا جائزہ لینے کے لیے 3 سینئر وزرا پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی ہے ، جس میں ضیا الحسن لنجار، سعید غنی اور ناصر شاہ شامل ہیں، کمیٹی رپورٹ کا مطالعہ کر کے کابینہ کو آگاہ کرے گی اور جوڈیشل کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...