پختونخوا:نامزد اضلاع کیلئے نیا انتظامی ڈھانچہ، پانچ سیکرٹریز تعینات

پختونخوا:نامزد اضلاع کیلئے نیا انتظامی ڈھانچہ، پانچ سیکرٹریز تعینات

محکمے پانچ شعبوں میں تقسیم، تعلیم، صحت، مالیات، ترقیاتی امور،سکیورٹی کی ذمہ داریاں الگ

پشاور (اے پی پی) ایریا ڈیویلپمنٹ سیکرٹریٹ،  منسٹرز بلاک سول سیکرٹریٹ پشاور نے نامزد اضلاع کے لیے نیا انتظامی و تنظیمی ڈھانچہ متعارف کرا دیا ۔ 21 اکتوبر 2026 کو جاری نوٹیفکیشنز کے تحت محکموں کی نئی تقسیم اور پانچ سیکرٹریز کی تعیناتیوں کے احکامات جاری کیے گئے ۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری برائے نامزد اضلاع محمد یحیی اخونزادہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشنز کے مطابق یہ اقدامات وفاقی حکومت کے کابینہ سیکرٹریٹ، کابینہ ڈویژن کے 11 اکتوبر 2026 کے حکم کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے کیے گئے ہیں۔نئے انتظامی نظام میں محکموں کو پانچ شعبوں، ایڈمنسٹریشن اینڈ گورننس، ایجوکیشن اینڈ سوشل سیکٹر، فنانس اینڈ پلاننگ ڈیویلپمنٹ، اکنامک ڈیویلپمنٹ اور سکیورٹی میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ نوٹیفکیشنز کے مطابق ڈاکٹر عدنان خان کو سیکرٹری ایڈمنسٹریشن اینڈ گورننس، ڈاکٹر قاسم علی خان کو سیکرٹری ایجوکیشن اینڈ سوشل سیکٹر، عارف اللہ اعوان کو سیکرٹری فنانس اینڈ پلاننگ ڈیویلپمنٹ، محمد عابد خان وزیر کو سیکرٹری اکنامک ڈیویلپمنٹ اور عبداللہ ناصر خان کو سیکرٹری سکیورٹی تعینات کیا گیا ہے ۔ عبداللہ ناصر خان کو کھیلوں اور نوجوانوں کے امور کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...