نرسنگ مڈوائفری کونسل نے نئی رجسٹریشن پر چھ ماہ پابندی عائد کردی
پہلے سے موصول درخواستوں پر قواعد کے مطابق کارروائی جاری رہے گی بیک لاگ ختم کرنے کیلئے نئی درخواستیں نہیں لی جا ئیں گی ، پی اینڈ ایم سی
اسلام آباد (ایس ایم زمان) پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل (پی اینڈ ایم سی) نے نئے نرسنگ و مڈوائفری سکولوں و کالجز کی رجسٹریشن اور انسپیکشن کے لئے نئی درخواستیں وصول کرنے پر چھ ماہ کی پابندی عائد کر دی ،کونسل فیصلے کے مطابق یہ پابندی رجسٹریشن اور انسپیکشن کی زیرِ التوا درخواستو ں کا بیک لاگ ختم کرنے کے لیے لگائی گئی ، اس دوران نرسنگ و مڈوائفری اداروں کی انسپیکشن کیلئے کوئی نئی درخواست وصول نہیں کی جائے گی ، تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نئی درخواستیں جمع نہ کرائیں۔تاہم، پابندی کے نفاذ سے قبل موصول ہونے والی زیرِ التوا درخواستوں پر متعلقہ قوانین، قواعد و ضوابط، پالیسیوں اور مقررہ تقاضوں کے مطابق کارروائی جاری رہے گی ،کونسل کے فیصلے کے مطابق چھ ماہ کی مدت مکمل ہونے زیرِ التوا درخواستوں کا بیک لاگ ختم ہونے سے مشروط، نئی درخواستیں وصول کرنے کے معاملے کا مجاز اتھارٹی کی ہدایات کی روشنی میں جائزہ لیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments