اخبار مارکیٹ معاملہ، ڈی سی کی فیڈریشن کو تعاون کی یقین دہانی

اخبار مارکیٹ معاملہ، ڈی سی کی فیڈریشن کو تعاون کی یقین دہانی

ٹکا خان کی قیادت میں وفد کی عرفان نواز سے ملاقات، صورتحال سے آگاہ کیا اخبار فروشوں ،سی ڈی اے کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا، ڈی سی اسلام آباد

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے وفد نے فیڈریشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل ٹکا خان کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن سے ان کے دفتر میں ملاقات کی جس میں اسلام آباد اخبار فروش یونین کے صدر چودھری محمد شریف، چودھری محمد اکبر، چودھری منیر، چودھری رشید اور فیصل اشرف شامل تھے نے اخبار مارکیٹ اسلام آباد کے موجودہ حالات کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا جس پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے ٹکا خان اخبارمارکیٹ کے حوالے سے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ یہ مسئلہ آپ کے اور سی ڈی اے کے درمیان ہے میں آپ کے اور سی ڈی اے کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...