ہائیکورٹ،نیب ملزم 20سال بعد بھی جرمانہ ادا کرنیکا پابند

 ہائیکورٹ،نیب ملزم 20سال  بعد بھی جرمانہ ادا کرنیکا پابند

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے نیب کے جرمانے کے حوالے سے اہم فیصلہ جاری کر دیا ۔

لاہور ہائیکورٹ نے نیب کے ملزم کو 20 سال بعد بھی 20 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا پابند قرار دے دیا،جرمانہ ادا نہ کرنے پر قید کاٹنا لازمی ہوگی، قید پوری کرنے سےجرمانے کی ادائیگی ختم نہیں ہوتی۔چیف جسٹس مس عالیہ نیلم اور جسٹس امجد پرویز نے تحریری فیصلہ جاری کیا،عدالت نے مہر باقر کی درخواست خارج کرنے کا فیصلہ جاری کیا، فیصلے میں قرار دیا گیا ہے کہ نیب کے جرمانے کی وصولی پر چھ سال کی پابندی لاگو نہیں ہوتی،نیب آرڈیننس کے تحت جرمانہ کسی بھی وقت وصول کیا جا سکتا ہے ، جرمانے کی رقم سرکاری واجبات کی طرح وصول ہوگی،ملزم کو جرمانے کی ادائیگی سے بری الزمہ قرار نہیں دیا جا سکتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...