سانحہ 12مئی 3:مقدمات میں ایم کیو ایم کارکن رئیس مما سمیت دیگر بری
کراچی (سٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 12 مئی 2007 کے تین مقدمات میں ایم کیو ایم کے سابق سیکٹر انچارج رئیس عرف مما، رضوان چپاتی اور عمیر صدیقی کو بری کردیا۔
وکیل صفائی مشتاق احمد ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزموں کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں، گواہوں کے بیانات میں تضاد ہے اور ملزموں کے اعترافی بیانات ریکارڈ کرتے وقت بھی قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے ۔ وکیل صفائی کے مطابق کسی گواہ نے ملزموں کو جائے وقوع پر نہیں دیکھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments