سینیٹ فنکشنل کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس بچوں کے تحفظ سے متعلق مسائل کا جائزہ
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے )سینیٹ فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کاان کیمرا اجلاس سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا ، جس میں بچوں کے تحفظ سے متعلق اہم مسائل کا جائزہ لیا گیا۔۔۔
قومی کمیشن برائے حقوقِ اطفال کی چیئرپرسن عائشہ رضا فاروق نے بچوں کو درپیش چیلنجز اور متعلقہ قوانین پر عمل درآمد کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اجلاس میں بچوں سے مشقت، کم عمری کی شادی، تشدد، بھیک منگوانے ، تعلیم سے محرومی، پیدائش کے اندراج اور آن لائن استحصال پر غور کیا گیا۔ ثمینہ زہری نے زور دیا کہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments