کراچی:3 دہشت گرد گرفتار، تیار آئی ای ڈی، گرنیڈ، اسلحہ برآمد

کراچی:3 دہشت گرد گرفتار، تیار آئی ای ڈی، گرنیڈ، اسلحہ برآمد

گرفتار ملزموں میں کالعدم بی ایل اے کے 2اور فتنہ الخوارج کا ایک دہشت گرد شامل دہشت گرد حساس مقامات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ، سی ٹی ڈی حکام

کراچی (سٹاف رپورٹر) سی ٹی ڈی کراچی کی وفاقی حساس ادارے کے ہمراہ کارروائی، 3 دہشت گرد گرفتار کر لیے ۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کارروائیاں یونیورسٹی روڈ، گلستان جوہر بلاک 7 اور گلبائی چوک پر کی گئیں۔ گرفتار ملزموں میں بھارتی حمایت یافتہ کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی کے 2 اور فتنہ الخوارج کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا ایک دہشت گرد شامل ہے ، جن کے قبضے سے ایک تیار شدہ آئی ای ڈی، ہینڈ گرنیڈ اور ایک پستول برآمد ہوا۔ حکام کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت رحیم، بالاچ بلوچ اور شاہ نور رحمن خان کے نام سے ہوئی۔ گرفتار دہشت گرد کراچی میں حساس مقامات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دفاتر کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔

ملزمان تیار شدہ آئی ای ڈی اور ہینڈ گرنیڈ کے ذریعے شہر کے حساس مقامات اور قانون نافذ کرنے والے دفاتر کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ، اغوا اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث رہے ہیں۔ دہشت گردوں نے افغانستان میں اسلحہ چلانے کی تربیت حاصل کی تھی، گرفتار دہشت گرد اپنی تنظیمی کمانڈر کے مسلسل رابطے میں تھے ۔دہشت گرد شاہ نور اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ وزیرستان میں سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث رہا ہے ۔ دہشت گرد اپنے تنظیمی کمانڈر کی ہدایت پر کراچی آیا تھا، ملزم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دفاتر کی ریکی کرنے اور انہیں نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی کراچی میں مقدمات درج کر لیے گئے ۔ گرفتار دہشت گردوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔ گرفتار دہشت گردوں کے دیگر ساتھیوں، سہولت کاروں اور معاونین کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تفتیش جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...