خاتون اے ایس پی کو ہراساں کرنیوالا سی ایس پی افسر گرفتار 4روزہ جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کے حوالے
لاہور (کورٹ رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) خاتون اے ایس پی کو ہراساں کرنیوالے سی ایس پی افسرکو گرفتارکرلیا گیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع کچہری نے سی ایس پی افسر ملزم بشارت علی کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے این سی سی آئی اے کے حوالے کردیا۔ملزم کے خلاف اے ایس پی نے مقدمہ درج کروایا تھا، دونوں افسروں کا تعلق ایک ہی کامن سے ہے ۔ خاتون اے ایس پی کی مدعیت میں 2 افراد کے خلاف پیکا ایکٹ اور دفعہ 109 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔اسلام آباد سے گرفتار ملزم کے ساتھ ساتھ وجاہت نامی شخص بھی نامزد ہے ۔ ہراسگی کے مقدمہ میں نامزد دونوں افسر اس وقت اسلام آباد میں تعینات ہیں۔ملزموں نے سوشل میڈیا پر خاتون کی کردار کشی کی،اہلخانہ کو دھمکی آمیز میسج بھی کئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments