ملک سے پولیو کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح:صدر، وزیر اعظم
موذی مرض کے خاتمے تک اس کیخلاف جنگ بھرپور انداز میں جاری رکھیں گے انسداد پولیو وائرس کیلئے فرنٹ لائن ورکرز کی خدمات قابلِ تحسین :یوم پولیو پر پیغام
اسلام آباد (نامہ نگار)صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی یوم انسداد پولیو پر اپنے پیغام میں کہا ملک سے پولیو کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ، اس موذی مرض کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ بھرپور انداز میں جاری رکھیں گے ۔صدر مملکت نے کہا بچوں کے تحفظ اور ملک کے ہر حصے تک پولیو ویکسین کی رسائی یقینی بنانے کے لیے تمام فریقین کا تعاون ناگزیر ہے ۔ انہوں نے ملک بھر میں خدمات انجام دینے والے چار لاکھ سے زائد فرنٹ لائن پولیو ورکرز کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔ وزیراعظم نے کہا پاکستان موذی مرض کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ بھرپور انداز میں جاری رکھے گا ، آئیے پولیو سے پاک مستقبل کیلئے قومی عزم کے ساتھ مل کر کام کریں۔ پولیو وائرس کے انسداد اور پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے فرنٹ لائن ورکرز کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments