نتھیا گلی سمیت ملحقہ علاقوں میں برفباری،سیاحوں کارش
ڈیڑھ انچ تک برف پڑی،مری میں شدید ژالہ باری، جڑواں شہروں میں بارش ڈیڑھ انچ تک برف پڑی،مری میں شدید ژالہ باری، جڑواں شہروں میں بارش
اسلام آباد، مری (نیوز ایجنسیاں ) جڑواں شہروں اور گردونواح میں بارش،مری میں بارش کیساتھ شدید ژالہ باری ، ایبٹ آباد ،نتھیا گلی ، گلیات میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہو ئی جس سے موسم سردہوگیا ۔ نتھیا گلی، چھانگلہ گلی، ڈونگا گلی اور گردونواح کے علاقوں میں 1 سے ڈیڑھ انچ تک برف ریکارڈ کی گئی ہے ۔علاقہ میں سیاحوں کا رش بڑھ گیا ۔جی ڈی اے کے مطابق سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام مکمل کر کے ٹریفک کی روانی بحال کر دی گئی ہے ۔ ایبٹ آباد ٹریفک پولیس نے عوام،سیاحوں، گاڑی چلانے والوں سے کہا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، گاڑی کم رفتار سے چلائیں، گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ رکھیں اور ایسی جگہوں پر گاڑی کھڑی کرنے سے گریز کریں جہاں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہو، کسی بھی قسم کی مدد کے لیے ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کریں ۔ادھر خیبرپختونخوا کے بعد پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کے بعد سردی کی شدت بڑھ گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق نارووال، شکرگڑھ، کرتارپور، نورکوٹ اور گردونواح میں موسلادھار بارش ہوئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہنے کی توقع ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments