قیدیوں کے اکاؤنٹس میں رقم جمع کرانیکی حد 10ہزار سے 25ہزار کردی گئی
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب کی جیلوں میں اسیران کی فلاح و بہبود کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے اسیران کے اکاؤنٹسمیں رقم جمع کرانے کی حد 10 ہزار روپے سے بڑھا کر 25 ہزار روپے کر دی گئی ہے ۔۔۔
۔محکمہ جیل اور بینک آف پنجاب کے اشتراک سے متعارف کرائی گئی اس سہولت کے تحت اسیران کے اہلِ خانہ اب ایزی پیسہ، جاز کیش اور دیگر بینکنگ ایپس کے ذریعے گھر بیٹھے رقم منتقل کر سکیں گے ۔حکام کے مطابق صوبہ بھر کی جیلوں میں اسیران کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات تیزی سے جاری ہیں جبکہ اس نئی سہولت کا مقصد اسیران کے اہلِ خانہ اور عزیز و اقارب کو رقم جمع کرانے کے عمل میں درپیش مشکلات میں کمی لانا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments