پشاور ہائیکورٹ:دوستی سے انکار پر قتل کیس میں بریت کالعدم، عمر قید کی سزا سنا دی

پشاور ہائیکورٹ:دوستی سے انکار پر قتل کیس میں بریت کالعدم، عمر قید کی سزا سنا دی

پشاور (آئی این پی)پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اللہ نے دوستی سے انکار پر قتل کے مقدمے میں اپیل منظور کر کے بریت کالعدم قرار دے کر عمر قید کی سزا سنا دی۔۔

 تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم بہلول احسان نے مدعی شاہ وید کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس سے مدعی کی ماں جاں بحق اور بہن زخمی ہوگئی تھی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوہاٹ نے ملزم کو بری کیا تھا۔ پشاور ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا کہ استغاثہ نے ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد سے اپنا کیس ثابت کیا بدقسمتی سے سیشن کورٹ نے شواہد کا مجموعی جائزہ نہیں لیا۔ اپیل منظور اور ملزم کو قتل کے جرم میں عمر قید ، دیگر دفعات میں 9 لاکھ روپے جرمانہ کیا جاتا ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...