ایپیڈرا انسولین نہ ملنے سے شوگر کے مریضوں کو شدید مشکلات

 ایپیڈرا انسولین نہ ملنے سے شوگر  کے مریضوں کو شدید مشکلات

لاہور (ہیلتھ رپورٹر )لاہور سمیت ملک بھر میں شوگرکے مریضوں کیلئے استعمال ہونیوالی ایپیڈرا انسولین کی عدم دستیابی پرمریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ذرائع کے مطابق بین الاقوامی فارما کمپنی صنوفی کی ایپیڈرا سولو سٹار انسولین فارمیسیز اور میڈیکل سٹورز پر دستیاب نہیں ۔۔۔

جس سے ایپیڈرا استعمال کرنیوالے ذیابیطس کے مریضوں کو مشکلات درپیش ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ڈسٹری بیوٹر کو کمپنی سے سپلائی فراہم نہیں کی جا رہی ۔ماہرین صحت کے مطابق ٹائپ ون شوگر کے مریضوں کیلئے انسولین فراہمی میں تعطل خطرناک ہو سکتا ہے اور انسولین کی کمی جان لیوا ڈائبیٹک کیٹوایسیڈوسس کا سبب بن سکتی ہے جبکہ وزارت صحت اور محکمہ صحت حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں فی الحال ایپیڈرا دستیاب نہیں اوراسکی متبادل نوو ریپڈ اور ہیومالاگ انسولین ملک بھر میں دستیاب ہیں۔حکام نے ہدایت کی ہے کہ ایپیڈرا استعمال کرنے والے مریض متبادل انسولین پر منتقلی سے پہلے اپنے معالج سے مشورہ کریں ۔فارماسسٹ نورمحمد مہر ودیگرطبی ماہرین کاکہناہے کہ ایپیڈرا کی عدم دستیابی پر مریض انسولین کا استعمال بند نہ کریں۔ ایپیڈرا کی جگہ ہیومالاگ یا نوو ریپڈ کا استعمال معالج کی نگرانی میں کیا جائے ،شوگر مسلسل زیادہ رہنے ، قے یا پیٹ درد پرفوری طبی مدد لی جائے ۔چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب فیصل محمود نے کہا ہے کہ انسولین کی ذخیرہ اندوزی اور زائد قیمت وصولی پر سخت کارروائی کی جائیگی،زندگی بچانے والی ادویات کی بلاتعطل فراہمی کیلئے اقدامات جاری ہیں،امید ہے پیر تک سپلائی مل جائیگی ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...