افغانستان سے بلااشتعال فائرنگ،پاکستانی فورسز کاموثرجواب
متعدد افغان سرحدی پوسٹوں، مارٹر پوزیشنز اور دفاعی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا سکیورٹی فورسز کے شدید ردعمل پر افغان طالبان اپنی پوسٹیں چھوڑ کر فرار
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)افغان سرحدی پوسٹوں سے پاکستانی سرحدی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا، پاکستانی سکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے متعدد افغان سرحدی پوسٹوں، مارٹر پوزیشنز اور دفاعی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ پاکستانی فورسز کے شدید ردعمل پر افغان طالبان اپنی پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہوگئے ۔تاحال پاکستان کی جانب سرحدی علاقوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ پاکستانی فورسز ہر قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان کے مطابق پاکستانی سکیورٹی فورسز نے حملے پر فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کی ہے ۔پاکستانی سکیورٹی فورسز کے شدید ردعمل پر افغان طالبان اپنی چوکیاں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments