ایران نے برطانوی بحریہ اور فضائیہ کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دے دیا

تہران: (دنیا نیوز) ایران نے برطانیہ کی بحری اور فضائی افواج کو دہشت گرد تنظیمیں جبکہ برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی سکس کو دشمن گروپ قرار دے دیا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق رائل نیوی اور رائل ایئر فورس کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دیا گیا ہے، جبکہ برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی سکس کو دشمن گروپ کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ میں معاونت اور ایران مخالف اقدامات کے ردعمل میں برطانیہ کے خلاف یہ اقدامات کیے گئے ہیں۔

وزارت خارجہ کے مطابق ایران اپنی قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ نے جولائی میں ایرانی پاسداران انقلاب فورس کو اپنی قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...