ون ڈے ٹرائی سیریز ختم، انگلینڈ اور سری لنکن کھلاڑیوں کی وطن واپسی

لاہور: (دنیا نیوز) ون ڈے ٹرائی سیریز کے اختتام پر انگلینڈ کے کھلاڑی وطن واپس روانہ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق سری لنکا کے ون ڈے اسکواڈ میں شامل کھلاڑی بھی آج لاہور سے کولمبو روانہ ہوں گے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے تیاریاں شروع ہوگئیں۔

پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی 5 نومبر کو اسلام آباد رپورٹ کریں گے، جبکہ سری لنکا کے ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑی آج اسلام آباد پہنچیں گے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 9 نومبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...