امریکا ایران جنگ کے خاتمے کیلئے دوحہ میں مذاکرات جاری، ایرانی وفد بھی موجود
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مذاکرات جاری ہیں۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایرانی مذاکراتی وفد بھی دوحہ میں موجود ہے۔
ایرانی عہدیدار نے رائٹرز کو بتایا کہ قطری ثالثوں کے ساتھ مسلسل تیسرے روز بھی مذاکرات جاری ہیں، جبکہ قطری ثالث دوحہ مذاکرات کے دوران واشنگٹن سے بھی مسلسل رابطے میں ہیں۔
ایرانی عہدیدار کے مطابق قطری ثالثوں نے جمعہ کو تہران میں ایرانی حکام سے ملاقات کی تھی، جس کے بعد مذاکرات کے لیے ایرانی وفد دوحہ منتقل ہوگیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments