نئی جنگ ہوئی تو تنازع مغربی ایشیا تک محدود نہیں رہے گا، ایرانی فوج کی وارننگ

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرامینیا نے خبردار کیا ہے کہ نئی جنگ کی صورت میں تنازع مغربی ایشیا کے خطے تک محدود نہیں رہے گا۔

بریگیڈیئر جنرل محمد اکرامینیا کا کہنا ہے کہ ایران دنیا میں کہیں بھی قابل رسائی امریکی مفادات، تنصیبات اور فوجی سازوسامان کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے دوبارہ جارحیت کی گئی تو ایران فوری اور پہلے سے کہیں زیادہ شدید ردعمل دے گا۔

ایرانی فوج کے ترجمان نے مزید خبردار کیا کہ مستقبل میں ہونے والی ممکنہ جنگ گزشتہ جنگ کے مقابلے میں زیادہ طویل ہو سکتی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...