خیبرپختونخوا کے 47 فیصد سرکاری سکول غیر محفوظ قرار: رپورٹ

پشاور: (دنیا نیوز) سانحہ دیر کالونی پشاور کے بعد حکومتی احکامات پر خیبرپختونخوا کے سرکاری سکولوں کی عمارتوں کا سٹرکچرل سیفٹی آڈٹ مکمل کرلیا گیا۔

دستاویزات کے  مطابق خیبرپختونخوا کے 47 فیصد سرکاری سکول غیر محفوظ قرار دیے گئے ہیں جب کہ محکمہ تعمیرات و مواصلات نے صوبے بھر کے 8 ہزار 928 سکولوں کا سٹرکچرل سیفٹی آڈٹ مکمل کر لیا۔

محکمہ تعمیرات و مواصلات (سی اینڈ ڈبلیو) کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبے بھر کے مجموعی طور پر 8 ہزار 928 سرکاری سکولوں کا معائنہ کیا گیا۔ 

دوسری جناب آڈٹ رپورٹ میں صوبے بھر میں  53 فیصد کو محفوظ قرار دیا گیا ہے، 4 ہزار 792 سکول محفوظ اور 2 ہزار 448 سکول غیر محفوظ قرار پائے ہیں۔

یاد رہے سانحہ دیر کالونی پشاور کے بعد صوبائی حکومت کے حکم پر محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے سکولوں کا سٹرکچرل سیفٹی آڈٹ کرکے رپورٹ جاری کی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...