پشاور،مختلف سرکاری محکموں کے اہلکاروں کے زیر قبضہ 60گھرسیل

 پشاور،مختلف سرکاری محکموں کے  اہلکاروں کے زیر قبضہ 60گھرسیل

پشاور(دنیا نیوز)خیبرپختونخوا میں سرکاری اراضی، رہائشی عمارتوں پر سرکاری اہلکاروں سمیت غیر مجاز افراد کے قبضوں کا انکشاف ہوا ہے، ورکرز ویلفیئر بورڈ کی پشاور میں واقع ایک رہائشی کالونی میں 60 سے زائد سرکاری گھروں پر غیر مجاز افراد قابض پائے گئے جن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان گھروں کو سیل کر دیا گیا۔

 300 گھروں پر مشتمل مذکورہ رہائشی کالونی میں 60 سے زائد مکانات غیر مجاز افراد کے زیر استعمال تھے جبکہ کالونی میں 170 سے زائد تجاوزات کا بھی انکشاف ہوا ہے جن کے خاتمے کے لیے دو دن کا نوٹس جاری کیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق سرکاری رہائش گاہوں پر محکمہ اعلیٰ تعلیم، چیف سیکرٹری آفس اور دیگر محکموں کے اہلکار قابض تھے ، غیر مجاز قبضوں کا معاملہ صرف رہائشی مکانات تک محدود نہیں بلکہ سرکاری دکانوں پر بھی غیر قانونی قبضوں کی نشاندہی ہوئی ہے۔سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ کے مطابق پختونخوا میں بورڈ کی مجموعی طور پر 35 رہائشی کالونیاں ہیں جہاں تجاوزات کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...