ڈسٹرکٹ انوائرمنٹل اپروول کمیٹی کا اجلاس ،2کیسز کی منظوری

ڈسٹرکٹ انوائرمنٹل اپروول کمیٹی کا اجلاس ،2کیسز کی منظوری

ایک کیس کو مزید غور و خوض کے لیے مؤخر کر دیا گیا،سفارشات پر عملدرآمد کی ہدایت

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) کمشنر آفس راولپنڈی میں ڈسٹرکٹ انوائرمنٹل اپروول کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں ای بز پورٹل کے ذریعے موصول ہونے والے تین ماحولیاتی کیسز کمیٹی کے سامنے پیش کیے گئے ۔ تفصیلی جائزے اور غور و خوض کے بعد دو کیسز کی منظوری دے دی گئی جبکہ ایک کیس کو مزید غور و خوض کے لیے مؤخر کر دیا گیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے منظور شدہ کیسز کے حوالے سے کمیٹی کی جانب سے تجویز کردہ تمام ماحولیاتی حفاظتی اقدامات اور سفارشات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے متعلقہ درخواست گزاروں کو بھی ہدایت کی کہ ماحولیاتی تحفظ کے مقررہ اصولوں پر مؤثر عملدرآمد کے لیے جامع پلان مرتب کریں۔ایک مؤخر کیس کے حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ڈپٹی ڈائریکٹر انوائرمنٹ کو ہدایت کی کہ متعلقہ پراجیکٹ پروپوننٹ اور شکایت کنندہ کے درمیان ملاقات کا اہتمام کیا جائے تاکہ باہمی مشاورت سے معاملے کا قابل قبول حل نکالا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...