خلع کیلئے عدالت سے رجوع
لاہور (کورٹ رپورٹر) کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید نے شوہر سے خلع کے لیے فیملی کور ٹ لاہور سے رجوع کرلیا۔
فیملی عدالت نے دعوے پر 25 نومبر کو صنم جاوید کے شوہر عتیق ریاض کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔صنم جاوید نے وکیل بیرسٹر خدیجہ صدیقی کی وساطت سے خلع کا دعویٰ دائر کیا، خلع کے دعوے میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ صنم جاوید کا نکاح عتیق ریاض کے ساتھ 22 ستمبر 2009 کو ہوا تھا، درخواست گزار اور ان کے شوہر کے درمیان ذہنی ہم آہنگی کے مسائل تھے ، ازدواجی زندگی کے دوران مختلف معاملات پر غیر ضروری غلط فہمیاں پیدا ہوئیں ،اب شوہر کے ساتھ بطور بیوی زندگی گزارنا ناممکن ہوچکا ہے ،عدالت خلع کی ڈگری جاری کرے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments