پنجاب جیسی شفاف حکومت نہیں دیکھی
لاہور (آئی این پی) گورنر سندھ سید نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ پنجاب جیسی شفاف حکومت میں نے کہیں اور نہیں دیکھی، قانون اچھا ہو تو اسے کوئی کالا نہیں کہتا۔۔۔
جو کالا ہوتا ہے اسے کوئی قانون نہیں کہتا، سوشل میڈیا نے زیادہ کام خراب کیا ہے، اس کی حرکتوں کی وجہ سے لوگ گرفت میں آجاتے ہیں۔ لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا کہ حکومت کسی کی بھی ہو صحافی ایمانداری سے رپورٹنگ کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے آئین اور آئین کی حکمرانی کی بات کی اور موٹرویز کا جال بچھانے سمیت ملک کو بہت کچھ دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments