سنگجانی جلسہ کیس ،سماعت نہ ہوسکی
اسلام آباد(اپنے نا مہ نگارسے)جوڈیشل مجسٹر یٹ اظہر ندیم کی عدم دستیابی کے باعث پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کیخلاف سنگجانی جلسہ کیس میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔
گزشتہ روز اسد قیصر کی وکیل عائشہ خالد عدالت میں پیش ہوئیں، فاضل عدالت کے جج رخصت پر ہونے کے باعث کیس کی مزید سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔اسد قیصر کی جانب دفعہ 144 کی خلاف ورزی ودیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments