زرداری ، نقوی ملاقات میں صوبوں پر گفتگو نہیں ہوئی :صدارتی ترجمان
قومی سلامتی اور خطے کی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا،وضاحتی بیان صدر اوروزیر داخلہ کے ذاتی تعلقات، نئے صوبوں پر ریفرنڈم ہو سکتا ہے ،ناصر شاہ
اسلام آباد(نامہ نگار،مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان ایوان صدر نے کہا ہے کہ صد؛رِ مملکت سے وفاقی وزیر داخلہ کی ملاقات میں صوبوں سے متعلق امور پر گفتگو سے متعلق میڈیا رپورٹس میں کوئی صداقت نہیں،ایوان صدر سے جاری وضاحتی بیان کے مطابق صدرِ آصف علی زرداری اور محسن نقوی کے درمیان گزشتہ روز ہونے والی ملاقات میں قومی سلامتی اور خطے کی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ، صوبوں سے متعلق کوئی گفتگو نہیں ہوئی، دوسری طرف وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے بات چیت میں کہا ہے کہ محسن نقوی کے صدر سے ذاتی تعلقات ہیں، ملاقات صوبوں کے بارے میں نہیں تھی ،کچھ دیگر معاملات پر بات ہوئی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ سندھ کی تقسیم کے حوالے سے پیپلز پارٹی کا مؤقف واضح ہے ، صدرآصف زرداری اور بلاول بھٹو نے واضح کر دیا ہے کہ جو عوام کا فیصلہ ہو گا وہی سندھ کی تقدیر ہو گی،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں پر ریفرنڈم ہو سکتا ہے اس کا طریقہ کار بھی موجود ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments