پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمنزٹیمیں آج تیسرے ون ڈے میچ میں مدمقابل

پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمنزٹیمیں  آج تیسرے ون ڈے میچ میں مدمقابل

لاہور(سپورٹس رپورٹر )پاکستان ویمنز اور ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

مہمان ٹیم کو پاکستان کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ۔پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا آغاز 26 اپریل سے ہوگا، دوسرا میچ28 اپریل،تیسرا 30 اپریل،چوتھا 2 مئی جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 3 مئی کو کھیلا جائے گا۔ تین ون ڈے میچز کی طرح پانچوں ٹی ٹونٹی میچ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں ہی کھیلے جائیں گے ، ٹی ٹونٹی میچز شام 7 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں