فائٹ سے پہلے بھارتی حریف نے گالم گلوچ کی :شاہ زیب رند

فائٹ سے پہلے بھارتی حریف نے گالم گلوچ کی :شاہ زیب رند

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند کا کہنا ہے کہ فائٹ سے پہلے پریس کانفرنس میں بھارتی حریف نے بدتمیزی کی تھی اور انتہائی نامناسب الفاظ استعمال کئے اور گالم گلوچ کی ۔

مکسڈ مارشل آرٹس کے پلیئر شاہ زیب نے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں بہت خوش ہوں، یہ جیت میری نہیں بلکہ پورے پاکستان کی ہے ، میں نے محنت کی اور فتح حاصل کی، مجھ پر بہت دباؤ تھا لیکن میں جانتا تھا کہ ملک کا نام روشن کرنا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس فائٹ کے لئے میں نے بہت زیادہ تیاری کی تھی، امریکا میں رمضان المبارک میں ٹریننگ کرنا بہت سخت اور مشکل ہوتا ہے لیکن میں نے اپنی ٹریننگ جاری رکھی، میں جانتا تھا کہ یہ جیت پاکستان کیلئے بہت بڑی فتح ہونے والی ہے اور میں جانتا تھا کہ جیتوں گا۔ یہ بہت بڑی فائٹ تھی اور بھارت کے خلاف ہمیشہ بڑی فائٹس ہوتی ہیں، یہ فائٹ دیکھنے کیلئے بھارتی اداکار سلمان خان اور بڑے نام آئے ہوئے تھے ۔ فائٹ کے بعد سلمان خان نے مجھے خود اپنے پاس بلایا اور حوصلہ بڑھایا، انہوں نے بہت تعریف کی جبکہ وہ مجھے پہلے سے جانتے تھے ، انہوں نے پہلے بھی میری فائٹس دیکھی ہوئی تھیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں