کیچ آؤٹ دینے پر امپائر زسے بحث، ویرات کوہلی کو جرمانہ

کیچ آؤٹ دینے پر امپائر زسے بحث، ویرات کوہلی کو جرمانہ

ممبئی (سپورٹس ڈیسک)انڈین پریمیئر لیگ کے میچ میں امپائر سے بحث کرنے پر ویرات کوہلی پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔اتوار کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف میچ میں رائل چیلنجرز بنگلورو کی نمائندگی کرنے والے ۔۔

ویرات کوہلی شاندار فارم میں دکھائی دئیے ،انہوں نے 7 گیندوں پر 18 رنز بنائے تھے کہ تیسرے اوور میں ہرشیت رانا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے ، ایسا ظاہر ہوا کہ یہ نو بال ہے تاہم تھرڈ امپائر نے بال کو درست قرار دیا۔ویرات کوہلی تھرڈ امپائر کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد شروع میں تو جانے لگے لیکن پھر امپائروں سے بحث کرنے دوبارہ واپس آگئے ۔وہ پویلین کی طرف واپس جاتے ہوئے بھی انتہائی غصے میں نظر آئے اور اپنے بلے کو زمین پر پٹختے رہے ۔اس میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد رائل چیلنجرز بنگلور کو آخری اوور میں ایک رن سے شکست دی جبکہ ویرات کوہلی کو امپائرز سے بحث کرنے پر میچ فیس کا 50فیصد جرمانہ کردیاگیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں