شاہینوں اور کیویز کی لاہورآمد،آج قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس

شاہینوں اور کیویز کی لاہورآمد،آج قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس

لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ٹی 20سیریز کے آخری 2میچز کھیلنے کیلئے راولپنڈی سے لاہور پہنچ گئیں، دونوں ٹیموں کو پاک فوج کے دستے کی سکیورٹی میں لاہور لایا گیا ۔

بتایا گیا ہے کہ دونوں ٹیمیں لاہور میں آج اور کل قذافی سٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن کریںگی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20سریز کا چوتھا میچ 25اپریل اور پانچواں اور آخری میچ 27اپریل کو کھیلا جائیگا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پی سی بی نے کرکٹ شائقین کے لئے ٹکٹوں کی فروخت کے سلسلے میں لبرٹی چوک میں کاؤنٹر قائم کر دیا ہے اسی طرح دونوں ٹیموںکیلئے سکیورٹی انتظامات مکمل ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں