ٹی 20ورلڈکپ :وقار یونس نے اپنا 15رکنی قومی سکواڈ بتادیا

 ٹی 20ورلڈکپ :وقار یونس نے اپنا 15رکنی قومی سکواڈ بتادیا

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے رواں برس جون میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے اپنے 15رکنی پاکستانی سکواڈ میں شامل کرکٹرز کا نام بتاتے ہوئے کہا ہے۔۔

 کہ بابر اعظم، صائم ایوب اور فخر زمان کے ساتھ میرا سکواڈ تین اوپنرز پر مشتمل ہوگا ۔ وقار یونس پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز میں کمنٹری کر رہے ، جس دوران ان سے پوچھا گیا کہ وہ ورلڈ کپ کیلئے کن کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے توانہوں نے کہا کہ اگر یہ کھلاڑی فٹ ہیں تو بابر اعظم، صائم ایوب اور فخر زمان کے ساتھ میرا سکواڈ تین اوپنرز پر مشتمل ہوگا، اور محمد رضوان اور عثمان خان کو بھی ورلڈ کپ میں جانے کی ضرورت ہے ۔وقار نے کہا کہ پھر، یقیناً آپ کے پاس اعظم خان ہے ، اگر آپ کے پاس دو وکٹ کیپر ہیں تو انہیں ٹیم میں ہونا چاہیے ، افتخار احمد کو بھی ٹیم میں ہونا چاہیے ۔ شاداب خان یقینی طور پر خود بخود ٹیم میں آجاتے ہیں، عماد وسیم اور ابرار احمد کو بھی ٹیم میں ہونا چاہیے ، اس کے علاوہ اسامہ میر، مجھے لگتا ہے کہ پاکستان کو اس کی ضرورت ہوگی۔انہوں نے فاسٹ بولرز سے متعلق کہا کہ اگر یہ فٹ ہوئے تو ٹی وئنٹی ورلڈکپ کے لیے شاہین آفریدی اور محمد عامر سمیت نسیم شاہ اور حارث رؤف کو جانا چاہیے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں