عامر خان کاملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوس

عامر خان کاملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوس

لندن (سپورٹس ڈیسک )پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ملک میں باکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار کیا ہے ۔

باکسر عامر خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بچے باکسنگ سیکھنے کے لیے رابطہ کرتے ہیں لیکن حکومت اور انتظامیہ کی عدمِ دلچسپی کے باعث سخت مایوس ہوں۔ میں پاکستان آتا جاتا رہتا ہوں، پہلے میری یہاں اکیڈمی تھی، میری جم بالکل نئی اور بہت ہی صاف تھی، مگر وہ بھی بند کردی گئی۔ بچے مجھے میسج کرتے ہیں کہ ہمیں ٹریننگ کرنی ہے لیکن سوال یہ ہے کہ پاکستان میں کیوں باکسنگ نہیں ہوتی؟۔ میں پاکستان میں ہوں لیکن انگلینڈ روانہ ہورہا ہوں کیونکہ میں بہت مایوس ہوں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں