حب ریلی کا میلہ کل سجے گا دلچسپ و مشکل ٹریک تیار

حب ریلی کا میلہ کل سجے گا  دلچسپ و مشکل ٹریک تیار

کوئٹہ (سپورٹس ڈیسک)11ویں حب ریلی کے لیے تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہیں جس کیلئے 51 کلومیٹر پر مشتمل دلچسپ و مشکل ٹریک بنایا گیا ہے ،حب ریلی کے 11ویں ایڈیشن کا میلہ کل بلوچستان کے علاقے حب میں سجے گا جس کیلئے ڈرائیورز نے ٹریک کی ریکی شروع کردی ہے ۔

 

، ریلی کے چیف آرگنائزر شجاعت شیروانی نے بتایا کہ51 کلو میٹر کا نیا ٹریک تیار کیا گیا ہے جس کا آغاز اس بار گڈانی کی ساحلی پٹی سے ہوا، ٹریک میں چھوٹے بڑے موڑ بھی ہیں، صحرا بھی ہیں اور چھوٹی چٹانیں بھی ہیں، یہ پاکستان کی سب سے چھوٹی ریلی کہلاتی ہے جس طرح ٹی ٹونٹی کرکٹ کا چھوٹا فارمیٹ ہوتا ہے ، چھوٹا ٹریک ہونے کی وجہ سے یہاں پر گاڑی کی رفتار کو بھی کنٹرول رکھنا ہوتا ہے اور بار بار موڑ آنے کی وجہ سے اس کے توازن کو بھی برقرار رکھنا بڑا چیلنج ہوتا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں