پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں واپڈا کی کامیابی

پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں واپڈا کی کامیابی

راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر )پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں جمعہ کے روز واپڈا نے غنی گلاس کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔ ایبٹ آباد میں پی ٹی وی اور کے آر ایل کے درمیان میچ بارش کی وجہ سے مکمل نہ ہوسکا۔

شعیب اختر اسٹیڈیم راولپنڈی میں واپڈا نے غنی گلاس کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔غنی گلاس کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 39.3 اوورز میں 200 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ حسین طلعت نے گیارہ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 82 رنز بنائے ۔ آصف آفریدی اور محمد فائق نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ واپڈا نے 42 ویں اوور میں مطلوبہ سکور تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ محمد فائق نے 9 چوکوں کی مدد سے 77 رنز بنائے اور آٹ نہیں ہوئے ۔ احمد شہزاد نے گیارہ چوکوں کی مدد سے 71 رنز سکور کیے ۔ایبٹ آباد سٹیڈیم میں کے آر ایل اور پی ٹی وی کا میچ بارش کی وجہ سے مکمل نہ ہوسکا اور اسے ختم کردینا پڑا۔پی ٹی وی کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.1 اوورز میں 221 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ تیمور خان نے 84 رنز سکور کیے ۔ کاشف علی نے 52 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں کے آر ایل نے چار اوورز میں ایک وکٹ پر18 رنز بنائے تھے کہ بارش کی وجہ سے کھیل روک دینا پڑا۔ کل ایس این جی پی ایل بمقابلہ سٹیٹ بینک اور غنی گلاس بمقابلہ پی ٹی وی، راولپنڈی سٹیڈیم میں ہو گا جبکہ کے آر ایل بمقابلہ ہائر ایجوکیشن، ایبٹ آباد سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں