پاکستان کیخلاف سیریز، ٹی20 ورلڈکپ کیلئے انگلش سکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کیخلاف سیریز،  ٹی20 ورلڈکپ  کیلئے   انگلش  سکواڈ  کا  اعلان  کر  دیا

لندن (سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف سیریزاور ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیا۔غیرملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق تقریباً ایک سال بعد کہنی کی انجری سے نجات حاصل کرنے والے فاسٹ بولر جوفرا آرچر کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ۔۔

جبکہ جوز بٹلر کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے ۔جوز بٹلر کی قیادت میں انگلش ٹیم ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی، گزشتہ ایڈیشن میں انگلینڈ نے فائنل میں پاکستان کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی تھی۔انگلینڈ کے سکواڈ میں کپتان جوز بٹلر، معین علی، جوفرا آرچر، جوناتھن بیرسٹو، ہیری بروک، سیم کرن، بین ڈکٹ، ٹام ہارٹلی، ول جیکس، کرس جارڈن، لیام لیونگ اسٹون، عادل رشید، فل سالٹ، ریس ٹوپلی اور مارک ووڈ شامل ہیں۔انگلش ٹیم کا یہی سکواڈ پاکستان کیخلاف 4 میچز پر مشتمل ٹی20 سیریز میں حصہ لے گا، جسکا آغاز 22مئی سے ہوگا۔ واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے 25 مئی تک ٹیمیں اپنے سکواڈز میں ردوبدل کرسکتی ہیں بعدازاں ٹیموں کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے اجازت درکار ہوگی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں