ٹی20 ورلڈکپ:بھارت نے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا

 ٹی20 ورلڈکپ:بھارت نے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا

نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک )آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے بھارت نے اپنے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے میگا ایونٹ کیلئے روہت شرما کو کپتان جبکہ ہاردک پانڈیا کو نائب کپتان مقرر کیا ہے۔۔

 جبکہ کے ایل راہول اور شبمن گِل سکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں یشسوی جیسوال کو شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کا صلہ مل گیا، اسی طرح جبکہ ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے رشبھ پنت بھی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سکواڈ کا حصہ ہونگے ۔ ٹی20 ورلڈکپ سکواڈ میں کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی، یشسوی جیسوال، سوریا کمار یادیو، رشبھ پنت، سنجو سیمسن، ہاردک پانڈیا، شیوم دوبے ، رویندرا جڈیجہ، اکشر پٹیل، کلدیپ یادیو، یوزوندرا چہل، ارشدیپ سنگھ ، جسپریت بمراہ اور محمد سراج شامل ہیں جبکہ ریزو کھلاڑیوں میں شمن گل، رنکو سنگھ، آویش خان اور کے احمد شامل ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں