ٹی20 ورلڈکپ:باسط علی نے محمد عامر کو اپنے سکواڈ سے باہر کردیا

 ٹی20 ورلڈکپ:باسط علی نے محمد عامر کو اپنے سکواڈ سے باہر کردیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے سابق کرکٹر باسط علی نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے اپنے 15 رکنی سکواڈ سے 4 سال بعد ٹیم میں واپسی کرنے والے محمد عامر کو سکواڈ سے باہر کردیا۔

اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر نے اپنا ٹی20 ورلڈکپ سکواڈ شیئر کیا، جس میں کپتان بابراعظم، محمد رضوان، صائم ایوب، فخر زمان، افتخار احمد، اعظم خان/عثمان خان، عرفان نیازی، شاداب خان، عماد وسیم، عباس آفریدی/عامر جمال، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، اسامہ میر اور ابرار احمدشامل ہیں جبکہ ریزو کھلاڑیوں میں محمد حارث، آغا سلمان اور محمد علی کورکھاگیاہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں