سابق سکھ انگلش سپنر مونٹی پنیسار رواں سال الیکشن لڑیں گے

سابق سکھ انگلش سپنر مونٹی پنیسار  رواں سال الیکشن لڑیں گے

لندن (سپورٹس دیسک )بھارتی نژاد سابق انگلش سپنر مونٹی پنیسار برطانیہ کے اگلے عام انتخابات میں فرنج ورکرز پارٹی کی طرف سے الیکشن لڑیں گے ۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق بائیں بازو کے رہنما جیارج گیلاوے نے کہا کہ پنیسار ان 200 امیدواروں میں سے ایک ہیں جنہیں ہماری پارٹی ووٹنگ کے لیے کھڑا کرے گی۔42سالہ پنیسار نے 2006 سے 2013 کے درمیان 50 ٹیسٹ میچوں میں انگلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 167 وکٹیں حاصل کیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں