نائلہ کیانی دنیا کی پانچویں بلند چوٹی مکالو کو سر کرنے کیلئے تیار

نائلہ کیانی دنیا کی پانچویں بلند  چوٹی مکالو کو سر کرنے کیلئے تیار

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی اگلے ماہ نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند چوٹی مکالو کو سر کرنے کیلئے تیار ہیں۔

مکالو کی اونچائی 8485میٹر ہے ۔نائلہ کیانی 3مئی کو بیس کیمپ سے مہم کا آغاز کریں گی اور 5مئی کو ٹاپ پر پہنچیں گی۔

سمٹ مکمل ہونے پر نائلہ کیانی مکالو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن جائیں گی اور وہ 8ہزار میٹر سے بلند 10چوٹیاں سر کرنے والی واحد پاکستانی خاتون ہیں۔نائلہ نے 2021میں گیشر برم ٹو کو سر کر کے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں